خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 626 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 626

خطبات ناصر جلد دہم ۶۲۶ خطبہ نکاح ۲۰ را پریل ۱۹۷۳ء صداقت کے لحاظ سے بڑی عظمتوں والی کتاب ہے۔غرض قرآن کریم تو لا ریب سچی کتاب ہے تو پھر یہ ماننا پڑے گا کہ اِن كُنتُم مُّؤْمِنِینَ کی جو شرط عائد کی گئی تھی وہ پوری نہیں ہوئی۔میں بتا یہ رہا تھا کہ ہم لوگ کہتے ہیں ہمیں بشارتیں ملی ہیں۔خدا نے کہا اسلام غالب آئے گا۔خدا نے کہا اسلام کو غالب کرنے کے لئے باہر نکلو، جہاد کرو تبلیغ کرو۔قرآن کریم کی تعلیم دنیا میں پھیلاؤ۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان جتا کر بنی نوع انسان کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور پیار پیدا کرو۔دنیا کے سامنے خدائے واحد و یگانہ کی صفات کاملہ پیش کرو اور دنیا سے کہو کہ ان بتوں کی طرف، اس دہریت کی طرف اور اس نظام کی طرف جس نے دنیا کو خوف اور بے چینی میں مبتلا کر رکھا ہے۔اس قسم کے گمراہ کن نظریات کی طرف کس لئے بھٹکتے پھر رہے ہو۔یہ تو مٹ جائیں گے۔ان کا نام و نشان باقی نہ رہے گا۔یہ تو خدائے واحد و یگانہ کی حکومت ہی ہے جو اسلام کی شکل میں پھر دنیا میں قائم ہوگی۔یہ وہ مشن ہے جو ہمارے سپر د کیا گیا ہے۔مگر ہم تو خدا کے حقیر اور عاجز بندے ہیں۔ہم نے اپنے نفسوں کی طرف دیکھا، اپنی طاقتوں کو دیکھا۔ہم دنیا کے دھتکارے ہوئے اور مولویوں کے کفر کے فتویٰ زدہ تھے۔بایں ہمہ خدا تعالیٰ نے ہماری حقیر کوششوں میں برکت ڈالی اور غلبہ اسلام کے لئے ہماری حقیر قربانیوں کے شاندار نتائج نکلے۔چنانچہ بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ابھی بیعت لینے کا حکم نہیں ہوا تھا جس کا مطلب ہے کہ آپ کے ( جماعتی ) گھر میں ایک احمدی بھی موجود نہیں تھا کہ ادھر آپ پر چوٹی کے دوسو علماء کے کفر کا فتویٰ لگ چکا تھا۔مگر خدا تعالیٰ نے بڑے پیار سے اور بڑے پر شوکت الفاظ میں فرمایا کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اب دیکھو وہ اکیلا آدمی جسے اس کے گھر والے بھی نہیں پہچانتے تھے۔اس کی قدر نہیں کرتے تھے۔وہ جوان کے مال و دولت میں برابر کا شریک تھا اسے کھانا پانی دینا بھول جایا کرتے تھے۔رشتہ دار اس کے اتنی بے اعتنائی برتتے تھے لیکن خدا تعالیٰ کے پیار کی آواز اس کے کان میں پڑی۔د میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ یعنی غلبہ اسلام کے لئے تو جو تبلیغی مہم جاری کرے گا وہ ساری دنیا میں پھیل جائے گی۔