خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 625 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 625

خطبات ناصر جلد دہم ۶۲۵ خطبہ نکاح ۲۰ را پریل ۱۹۷۳ء اس کے خوشکن نتائج کو دیکھ رہے ہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہو گیا ہے یعنی اسلام کے عالمگیر ( غلبہ ) کا آغاز ہو گیا ہے لیکن ایک وہ لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں۔ایسا ہونا چاہی مگر عملاً ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔یہی دو بڑے گروہ ہیں۔تیسرا گروہ میرے علم میں کوئی نہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے مسلمانوں کا ایک وہ گروہ ہے جو یہ کہتا ہے کہ ایسا ہونا چاہیے۔اسلام کو عالمگیر غلبہ حاصل ہونا چاہیے۔آخر کب تک مسلمان ذلت و نکبت برداشت کرتے چلے جائیں گے اور غیروں کے جوتے کھاتے چلے جائیں گے۔حالانکہ اسلام تو ایک عظیم مذہب ہے اس کے مقابلہ میں تو کوئی مذہب نہیں ٹھہر سکتا لیکن اس حسین مذہب کی طرف منسوب ہونے والے مصر کو دیکھ لو، سعودی عرب کو دیکھ لو، عراق کو دیکھ لو، اردن کو دیکھ لو۔ان کے علاوہ اور کئی اسلامی ملک ہیں جو بڑے امیر ہیں۔خدا تعالیٰ نے ان کو زمین کے نیچے سے پٹرول کی شکل میں بے شمار دولت عطا فرمائی۔ایک وقت میں یہ سارے اکٹھے بھی ہو گئے مگر ایک چھوٹی سی قوم جسے خدا نے ملعون اور مغضوب قرار دیا ہے اس کے سامنے ان کا بس نہیں چلتا۔میں نے بتایا ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں ایک خلش ہے ، ایک بے چینی ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں مسلمانوں کا غلبہ اسلام کی طرف قدم نہیں اٹھ رہا۔اسی اضطرابی جذ بہ کے ماتحت جب میں ۱۹۶۷ء میں یورپ کے دورے سے واپس آیا تو کراچی کے ایک صحافی نے مجھ سے پوچھا اس کے سوال کے اندر ایسا جذبہ تھا جس سے میں خوش بھی ہوا۔اور ایک ایسی ناامیدی اور گھبراہٹ تھی جس نے مجھے پریشان بھی کیا) وہ کہنے لگا کیا قرآن کریم نے ہمارے زمانہ کے متعلق بشارتیں نہیں دیں کہ ہمارے ساتھ اس کا کیا سلوک ہوگا۔میں نے کہا۔کیوں نہیں قرآن کریم کہتا ہے انْتُمُ الْأَعْلَوْنَ (ال عمران : ۱۴۰) کہ تم ہی کامیاب ہونے والے ہو۔تمہیں ہی رفعتیں اور بلندیاں حاصل ہوں گی لیکن قرآن کریم نے ایک شرط لگائی ہے اور وہ یہ ہے کہ اِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِینَ کہ اگر تم ایمان پر قائم رہو گے تو اللہ تعالیٰ کی مدد اور اس کی نصرت تمہارے شاملِ حال ہوگی۔پس اگر قرآن کریم سچا ہے اور یقینا قرآن کریم ایک صداقت عظمی ہے۔اس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا حتی کہ عیسائی بھی اس کی صداقت کا انکار نہیں کر سکتے۔کیونکہ یہ اپنی تعلیم اور