خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 615
خطبات ناصر جلد دہم ۶۱۵ خطبہ نکاح ۲۹ ؍دسمبر ۱۹۷۲ء ربوہ کی فضائیں اللہ تعالیٰ کی برکتوں سے معمور ہیں خطبه نکاح فرموده ۲۹ / دسمبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے سوا چار بجے شام از راہ شفقت بیالیس نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج جمعہ کا دن ہے اور جلسہ سالانہ کا زمانہ ہے۔ربوہ کی فضائیں اللہ تعالیٰ کی برکتوں سے معمور ہیں۔خدا کرے کہ جن رشتوں کا میں اس وقت اعلان کرنے والا ہوں وہ خاندان بھی اللہ تعالیٰ کی برکتوں کے وارث بنیں اور ان سے چلنے والی نسلیں بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ نے آج ہمارے لئے بہت سی خوشیاں اکٹھی کر دی ہیں۔ان خوشیوں کو جلدی جلدی سمیٹنا ہے اس لئے ان مختصر دعائیہ الفاظ پر اکتفا کرتا ہوں۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اب ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سب رشتوں کو بہت بابرکت کرے۔ان سے نیک نسل چلے اور وہ خادم دین ہوتا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جو باغ از سر نو زندہ کیا گیا ہے اور اس کے درختوں کو پانی دے کر ثمر آور بنایا گیا ہے۔یہ سب خاندان جن کے آپس میں رشتے قرار پائے ہیں۔اس باغ کے صحیح معنوں میں اچھے اور میٹھے پھل دینے والے شجر ہوں۔آؤ دعا کر لیں۔