خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 614 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 614

خطبات ناصر جلد دہم ۶۱۴ خطبہ نکاح ۲۵ ؍دسمبر ۱۹۷۲ء گو یہ تکلیفیں تو موجود ہیں لیکن پہلے سے کچھ بہتر ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت دے اور جلسہ سالانہ کی ذمہ داریاں نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔صرف مجھے ہی نہیں بلکہ سب دوستوں کو جور بوہ میں ہوں یار بوہ آئے ہوں یا باہر ہوں۔اللہ تعالیٰ سب کو ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھے۔جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑھ رہی ہے۔نئے گھر بن رہے ہیں۔نئے گھر آباد ہورہے ہیں۔حضرت مہدی معہود مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کے چراغ گھر گھر جلائے ہیں۔خدا کرے کہ یہ نئے گھر جو آباد ہور ہے ہیں ان کے مکینوں کو بھی یہ توفیق عطا ہو کہ وہ بھی محمدی چراغ کو زندہ رکھیں، اس کو مردہ نہ ہونے دیں اور اپنے گھروں کو اسلام کے نور سے منور رکھیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان دو رشتوں کو بھی جن کا میں ابھی اعلان کروں گا بہت بابرکت کرے اور ان کے لئے نور ہی نور کے سامان پیدا کر دے۔ایجاب وقبول کے بعد ان رشتوں کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لئے حضور انور نے حاضرین سمیت دعا کرائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱/۱۲ پریل ۱۹۷۳ء صفحه ۳)