خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 605 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 605

خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۶ را کتوبر ۱۹۷۲ء خاندان مسیح موعود کے افراد کی ذمہ داری ایک عام احمدی سے زیادہ ہے خطبہ نکاح فرموده ۶ را کتوبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصی ر بوه حضور انور نے خطبہ جمعہ سے قبل محترمہ صاحبزادی امتہ الحی در ثمین صاحبہ بنت مکرم ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح محترم ڈاکٹر حامد اللہ خان صاحب ابن مکرم عبد السلام خان صاحب پشاور کے ساتھ پندرہ ہزار روپیہ حق مہر پر قرار پایا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں اپنی نہایت ہی پیاری بچی یعنی جو میرے لئے اپنی بچیوں کی طرح پیاری ہے اور میرے چھوٹے بھائی ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کی صاحبزادی ہے جس کا نام امتہ الھی ہے اس کے نکاح کا اعلان کروں گا۔بڑی دعاؤں کے بعد اس نکاح کا اعلان ہورہا ہے۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک فرد ہونے کی حیثیت میں آپ کے خاندان کے کسی فرد کی جماعت کے دوسرے افراد کے مقابلہ میں زیادہ عزت نہیں ہے اور یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ ہر ایک نے اپنا بوجھ خود اٹھانا ہے لیکن جو بوجھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں، بڑوں اور چھوٹوں اور مردوں اور عورتوں کے کندھوں پر رکھا گیا ہے وہ ایک عام احمدی مسلمان سے زیادہ ہے۔