خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 589 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 589

خطبات ناصر جلد دہم ۵۸۹ خطبہ نکاح ۲۱ رمئی ۱۹۷۲ء ازدواجی رشتوں کے اندر بھی خدا تعالیٰ کی صفت خلق کا مظاہرہ ہوتا ہے خطبہ نکاح فرموده ۲۱ رمئی ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت مکرم چوہدری محمد علی صاحب ایم۔اے پرنسپل ٹی آئی کالج ربوہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دل تو بہت کچھ کہنے کو چاہتا ہے لیکن گرمی اور سر درد کی وجہ سے میں مختصراً یہ کہوں گا کہ ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے جس کام کی بڑی دیر سے انتظار تھی یعنی مکرم محترم چوہدری محمد علی صاحب کی شادی کی ، وہ وقت آج آ گیا اور ہم بہت خوش ہیں۔اس انتظار کی گھڑیوں میں چوہدری صاحب نے بہت دعائیں کیں اور بہت دعائیں لی ہیں۔اس شادی میں ان کے ساتھ دعاؤں کے ڈھیر جارہے ہیں۔اب ہم کچھ اور دعائیں کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس رشتہ کو بہت مبارک کرے۔ہماری بچی کے والد فوت ہو چکے ہیں عمر تو ان کی جوانی کی ہے لیکن بہر حال باپ باپ ہوتا ہے۔اس یتیم بچی کی خوشی اور خوشحالی کے بھی سامان پیدا ہوں اور چوہدری محمد علی صاحب جو آج کے دولہا ہیں ، ان کی خوشی اور خوشحالی کے بھی سامان پیدا ہوں اور ہر دوخاندانوں کے لئے بھی نیکی اور تقویٰ اور قرب الہی اور حقیقی مسرتوں کے سامان پیدا ہوں اور اس رشتے سے نیک نسل چلے۔