خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 587 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 587

خطبات ناصر جلد دہم ۵۸۷ خطبہ نکاح ۱۴ رمئی ۱۹۷۲ ء انسان کا روحانی حسن حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی سے ہی پیدا ہوتا ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۴ رمئی ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب از راہ شفقت ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام نے ایک طرف حقوق اللہ کی ادائیگی کی تلقین کی ہے اور دوسری طرف حقوق العباد کا خیال رکھنے پر بھی بڑا زور دیا ہے کیونکہ انسان کا روحانی حسن جو اس کے جسم پر بھی نمایاں طور پر اثر انداز ہوتا ہے وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی ہی سے پیدا ہوتا ہے۔جس عزیزہ بچی کے نکاح کا اس وقت میں اعلان کرنے والا ہوں۔وہ میری ماموں زاد ہمشیرہ ہیں۔ان کے والد یعنی ہمارے ماموں مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب مرحوم کو میں بچپن کے زمانہ سے جانتا ہوں۔مرحوم کی اتنی حسین شخصیت تھی ، وہ اتنے بے نفس تھے، خدا تعالیٰ کے بندوں کا اتنا خیال رکھنے والے اور ان سے پیار کرنے والے اور خلافت سے انتہائی وابستگی رکھنے والے تھے کہ اب بھی میں سوچتا ہوں تو مجھے ان کی شخصیت پر رشک آتا ہے انہوں نے (عزیزہ کی والدہ کے بطن سے ) اپنے پیچھے دو بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی اپنی یادگار چھوڑے ہیں اس وقت مجھے ان کا خیال آیا اور میرے ذہن نے وہ ساری چیزیں حاضر کیں۔میں نے ایسا محسوس کیا کہ ان کی