خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 559
خطبات ناصر جلد دہم ۵۵۹ خطبہ نکاح ۱۹ نومبر ۱۹۷۰ء داخل ہو کر خیر سے تھوڑا حصہ لینے والے ہوں گے اور اگر تربیت درست ہو جائے تو وہ خیر سے زیادہ حصہ لینے والے ہوں گے۔اسی لئے قرآن کریم کہتا ہے کہ کل کی فکر کرو۔مَا قَدَّمَتْ لغد ( الحشر : ۱۹) کی اس آسمانی تنبیہ کو ہر وقت سامنے رکھو۔پس اس خیر کی حرکت کے زمانہ میں اس خیر کی حرکت کے دور میں یہ ذمہ داری بڑی اہم ہو جاتی ہے اور اس طرف متوجہ ہونا بہت ہی ضروری ہے کہ ہم آج پیدا ہونے والے بچے کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ جب وہ اکیس سال کو پہنچے اور بالغ ہو جائے تو اپنی اس بلوغت کے زمانہ میں خیر کی دنیا کی جو ذمہ داریاں ہیں ان کو وہ نباہ سکے۔خدا کرے کہ ہمارا ہر نوجوان جو آج جوان اور شادی کے قابل ہوا ہے اس حقیقت کو سمجھے اور شادی کے بعد اپنی اولا د کو اس بات کے لئے تیار کرے کہ جب وہ جوان ہوں اور اپنی بلوغت کو پہنچیں تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خیر سے زیادہ سے زیادہ حصہ لینے والے ہوں۔اللهم آمین ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ / نومبر ۱۹۷۰ ء صفحه ۳)