خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 537 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 537

خطبات ناصر جلد دہم ۵۳۷ خطبہ نکاح ۱۴ جون ۱۹۷۰ء بعض خوشیاں زیادہ خوشی پہنچاتی ہیں خطبہ نکاح فرموده ۱۴ / جون ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر چار نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت بڑھ گئی ہے۔نکاحوں کا اعلان اور جنازہ کی نماز کی ادائیگی ساتھ ہی ساتھ چلتی ہیں۔میں نے ابھی ایک نماز جنازہ پڑھائی ہے اور اب چار نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ایک غم اللہ تعالیٰ پہنچا دیتا ہے چار شادیوں کا انتظام کر دیتا ہے اس کا احسان ہے اور ہمارے دل اس کی حمد سے بھرے ہوئے ہیں۔اس وقت دنیا کے جو حالات ہیں ان کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انہیں دیکھ کر ہر وقت یہی دعانکلتی ہے اور اس وقت بھی یہی دعا ہے کہ جو رشتے استوار ہورہے ہیں ان کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ احمدیت کے شیر جماعت احمدیہ کو دے اور ایسی نسل قائم ہو جو خدا اور اس کے رسول کے عاشق اور دیوانہ وار اس کی محبت اور اس کے نام کی بلندی کے لئے دنیا میں کام کرنے والی ہو۔ویسے تو میں سب کے ساتھ خوشی اور غمی میں شریک ہوں لیکن بعض خوشیاں زیادہ خوشی پہنچاتی ہیں۔اس وقت جن نکاحوں کا میں اعلان کروں گا ان میں سے ایک نکاح خاص طور پر میرے لئے