خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 525 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 525

خطبات ناصر جلد دہم ۵۲۵ خطبہ نکاح ۲۲ فروری ۱۹۷۰ء دینی کامیابیوں کے نتیجہ میں انسان کو حقیقی خوشی اور حقیقی فلاح ملتی ہے خطبه نکاح فرموده ۲۲ فروری ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے مندرجہ ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔محترمہ صاحبزادی امتہ الصبور صاحبہ بنت مکرم محترم پیر معین الدین صاحب کا نکاح محترم پیر وحید احمد صاحب ابن مکرم محترم پیر صلاح الدین صاحب سے بعوض پچاس ہزار روپے حق مہر۔-۲- محترمہ امة الباسط صاحبہ بنت مکرم محترم ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ احمد یہ ربوہ کا نکاح محترم سید منصور احمد شاہ صاحب ( جو آج کل لندن میں ہیں ) پسر مکرم محترم سید محمد اقبال شاہ صاحب (امیر جماعت احمدیہ کینیا مشرقی افریقہ) سے بعوض دس ہزار روپے حق مہر۔محترمہ آنگوسلامہ صاحبہ بنت مکرم محترم حاجی اسماعیل صاحب کا نکاح محترم محمد عثمان صاحب چینی مبلغ سلسلہ احمدیہ بعوض ایک ہزار روپے حق مہر۔-۴- محترمه فاخرہ بیگم صاحبہ بنت مکرم محترم شیخ نور الحق صاحب کا نکاح محترم خورشید قادر صاحب پسر مکرم محترم محمد سعید خاں صاحب راولپنڈی سے بعوض آٹھ ہزار روپے حق مہر۔۵۔محترمہ خالدہ ادیب صاحبہ بنت مکرم محترم قاری محمد امین صاحب ربوہ کا نکاح محترم سلیم احمد صاحب پسر مکرم و محترم چوہدری محمد شریف صاحب بٹالوی سرگودھا سے بعوض پانچ ہزار روپے حق مہر۔