خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 513
خطبات ناصر جلد دہم ۵۱۳ خطبہ نکاح ۴ جنوری ۱۹۷۰ء جو زندگی خدا کی پناہ میں نہیں گزری وہ موت سے بدتر ہے خطبہ نکاح فرموده ۴ جنوری ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر عزیزہ مغیرہ بیگم صاحبہ بنت مکرم عبدالحمید خان صاحب نیازی ماڈل ٹاؤن لاہور کے نکاح ہمراہ مکرم طاہر احمد خاں صاحب پسر رشید احمد خان صاحب بعوض پندرہ ہزار روپیہ مہر کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے تقویٰ اختیار کرنے پر بڑا زور دیا ہے اور حقیقی تقوی وہی حاصل کرتا ہے جو کہتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی پناہ سے باہر کوئی پناہ نہیں ڈھونڈتا۔وہی تمام طاقت اور قوت کا سر چشمہ ہے اور تمام فیوض اور برکتوں کا منبع ہے۔جو زندگی اس خدا کی پناہ میں نہیں گذری وہ زندگی نہیں بلکہ موت سے بدتر ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو جس کے اعلان کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں تقویٰ کی پناہ میں زندگی گزارنے والے بیوی خاوند اور بچوں اور ماں باپ کا رشتہ بنائے۔عزیزه مغیرہ بیگم صاحبہ ہماری بچی جان بیگم صاحبہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے بھائی کی بیٹی ہیں ہم سب چچی جان کے بھائیوں کو ماموں ہی کہتے آئے ہیں اور کہتے ہیں۔ویسے تو وہ مرزا مظفر احمد اور ان کے بھائیوں کے ماموں ہیں لیکن اپنے اس تعلق کی وجہ سے جو بچی جان سے