خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 511 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 511

خطبات ناصر جلد دہم ۵۱۱ خطبہ نکاح ۲ جنوری ۱۹۷۰ء اللہ تعالیٰ اس نکاح کو با برکت کرے اور یہ نیک نسل کا موجب بنے خطبہ نکاح فرموده ۲ /جنوری ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے خطبہ جمعہ سے قبل محترم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب مرحوم کی صاحبزادی محترمه سیده قدسیه شاہ صاحبہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں اپنے ماموں سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب مرحوم کی صاحبزادی عزیزہ سیدہ قدسیہ شاہ صاحبہ کے نکاح کا اعلان کروں گا۔عزیزہ سیدہ قدسیہ شاہ صاحبہ کا نکاح محترم چوہدری خلیل احمد صاحب پسر مکرم چوہدری محمد اکرم خان صاحب حیدر آبا دسندھ سے پندرہ ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔ہمارے محترم بزرگ سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ایک جید عالم اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ایک مخلص ساتھی تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان سے خدمتِ سلسلہ کے بہت سے عظیم کام لئے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کی اولا دکو لڑکوں کو بھی اور لڑکیوں کو بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے اور ان کے دل میں خدمتِ سلسلہ کا جذبہ پیدا کرے۔اور اللہ تعالیٰ اپنے لئے ان کے دل میں محبت اور اپنے