خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 484 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 484

خطبات ناصر جلد دہم ۴۸۴ خطبہ نکاح ۲۸ ستمبر ۱۹۶۹ء کے سامنے کوئی ایسا نمونہ نہ ہوتا۔جس پر چل کر وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کر سکتا غرض ہر قسم کی زندگی کے حالات میں سے آپ گزرے۔پس آپ کی حیات طیبہ ہمارے لئے ایک کامل نمونہ ہے۔آپ کے ارشادات عالیہ ہماری بھلائی اور خیر خواہی کے لئے ہیں اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر ارشاد پر لبیک کہتے ہوئے اس کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ شادی کے سلسلہ میں کفو تلاش کرو۔انسان بعض دفعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کو پیش نظر رکھنے کے باوجو د رشتے کی تلاش کرتے ہوئے غلطی کر جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس قسم کی غلطیاں ڈھانپ لیتا ہے اور اسے اپنی رحمت کی چادر میں لپیٹ لیتا ہے۔ہماری دعا ہے کہ آج اس وقت میں جن رشتوں کا اعلان کروں گا۔اگر ان کے انتخابات میں کوئی کمی یا نقص رہ گیا ہو تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل کی چادر میں ان کو لپیٹ لے اور یہ رشتے ان سب کے لئے مبارک کرے اور ان کی نسلیں بھی اپنے بڑوں کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی وارث بنیں۔آمین اس کے بعد سید نا حضور انور نے ایجاب وقبول کرائے اور پھر حاضرین سمیت ان سبہ رشتوں کے مبارک اور مثمر ثمرات حسنہ ہونے کے لئے لمبی دعا فرمائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۲ اکتوبر ۱۹۶۹ء صفحه ۳، ۴)