خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 478 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 478

خطبات ناصر جلد دہم ۴۷۸ خطبہ نکاح ۲۵ ستمبر ۱۹۶۹ء محترم سردار غلام محمد خان صاحب قیصرانی نہایت مخلص احمدی ہیں۔احمدیت کے سچے فدائی اور جاں نثار ہیں۔خود عزیزم مبشر احمد صاحب میرے شاگرد رہے ہیں۔نیز ان کے بھائی محترم کرنل محمد حیات خان صاحب قیصرانی ایک انتہائی مخلص احمدی ہیں۔ان سے میری پہلی ملاقات رتن باغ لاہور میں ہوئی جب کہ وہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی حفاظت پر مامور تھے اگر چہ میرا ان سے تعارف نہ تھا لیکن انہیں اپنا فریضہ بڑے خلوص سے ادا کرتے ہوئے دیکھ کر میرا دل خود بخودان کی طرف متوجہ ہو گیا۔ان دنوں شاید وہ کیپٹن تھے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں مزید ترقیوں سے نوازا یہاں تک کہ وہ کرنل کے عہدہ پر سرفراز ہوئے۔دعا ہے کہ وہ اللہ کی رحمتوں کے ہمیشہ مستحق بنے رہیں۔عزیزہ صبیحہ خانم پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔امید ہے کہ وہ انتہائی کوشش سے اپنے اس نئے گھر کے ماحول کو بھی پاکیزہ اور پرسکون بنائے گی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے انہیں جو اولا دعطا کرے گا اس کی تعلیم و تربیت بھی بطریق احسن کرے گی۔میں دعا کرتا ہوں کہ یہ رشتہ ہر دو خاندانوں کے لئے خیر و برکت کا موجب بنے۔محترم سردار غلام محمد خان صاحب کی شاخوں میں سے یہ شاخ بھی شمر دار ہو۔عزیزم مبشر احمد صاحب اپنی زندگی میں پھلیں پھولیں اور ان کا وجود احمدیت اور اسلام کے لئے ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب ثابت ہو۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور حاضرین سمیت اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے لمبی دعا کروائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )