خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 477
خطبات ناصر جلد دہم ۴۷۷ خطبہ نکاح ۲۵ ستمبر ۱۹۶۹ء جماعت میں عزت، اخلاص اور خدمت دین کی بنیادوں پر حاصل ہوتی ہے خطبہ نکاح فرموده ۲۵ ستمبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر عزیزہ صبیحہ خانم صاحبہ بنت ڈاکٹر محمد عبداللہ صاحب قریشی کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح عزیزم سردار مبشر احمد صاحب قیصرانی خلف محترم سردار غلام محمد خان صاحب قیصرانی کے ساتھ مبلغ اکیس ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا تھا۔حضور انور نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:۔ان ہر دو خاندانوں کو جماعت میں بھی عزت کا مقام حاصل ہے اور جماعت میں یہ عزت در اصل اخلاص اور خدمت دین کی بنیادوں پر حاصل ہوتی ہے۔خاندانی لحاظ سے عزیزہ صبیحہ خانم صاحبہ کا تعلق حضرت خلیفتہ مسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے خاندان سے ہے۔عزیزہ موصوفہ حضرت خلیفة المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے بھائی کی پڑپوتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حضور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے اپنا مال و متاع غرضیکہ سب کچھ دین کی راہ میں قربان کر کے مقام صدیقیت حاصل کیا تھا۔یہ مقام روحانی لحاظ سے بڑا ہی قابل قدر اور قابل رشک ہے۔عزیزم سردار مبشر احمد صاحب مشہور قیصرانی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ان کے والد