خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 21
خطبات ناصر جلد دہم ۲۱ خطبہ عیدالفطر ۲ جنوری ۱۹۶۸ء عید الفطر، تمہیں یہ بھی یاد دلاتی ہیں کہ اگر تم چاہو تو ہر روز تمہارے لئے عید بن سکتا ہے۔اگر تم چاہو تو ہر روز آؤ اب کی حیثیت میں میرے حضور آسکتے ہو اور اگر تم چاہو اور اس طرح میرے سامنے آؤ تو پھر میں تو اب کی حیثیت میں تم پر ایک نیا جلوہ نئی شان کے ساتھ کروں گا اور تمہارے لئے ایک نئی عید پیدا کروں گا۔اللہ تعالیٰ انفرادی طور سے بھی اور جماعت کے لحاظ سے بھی جماعت احمدیہ کا ہر دن عید کا دن بنائے۔آمین از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )