خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 369
خطبات ناصر جلد دہم ۳۶۹ خطبہ نکاح ۲۶ اکتوبر ۱۹۶۷ء مسلمان مردوں کی ذمہ داری ہے کہ عورتوں کے اسلامی حقوق انہیں دلائیں خطبہ نکاح فرموده ۲۶ / اکتوبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عشاء محترمہ سیدہ زاہدہ ضیاء صاحبہ بنت محترم سید ضیاء احمد صاحب منصوری پسر حضرت حافظ سید عبدالوحید صاحب حال کراچی کا نکاح محترم ڈاکٹر طاہر احمد صاحب ولد محترم قریشی محمد اسحاق صاحب آف قادیان حال جنرل مینجر ماڈرن موٹرز ڈھاکہ سے اعلان بعوض دس ہزار روپیہ مہر فر ما یا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ابتدا سے عورتوں کے حقوق دینے اور دلانے کے لئے کوششیں ہو رہی ہیں ایسے لوگوں کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے ہیں کچھ لوگ حقوق دینے کے حق میں تھے اور وہ عورتوں کو حقوق دلانا چاہتے تھے۔کچھ لوگ ان کے مخالف تھے مگر صدیوں کی ساری چپقلش کے باوجود لا مذہب اور بے دین حلقوں میں آج عورتوں کو جو حقوق حاصل ہیں وہ ان حقوق سے کچھ نسبت نہیں رکھتے جو اسلام کی شریعت میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو روز اول سے دے رکھے ہیں۔اسلامی شریعت نے مردوں کو حقوق بھی دیئے ہیں ان پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔عورتوں کو حقوق بھی دیئے ہیں ان پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔عورتوں کو دیئے گئے حقوق کی حفاظت کرنا اور جہاں وہ حقوق غصب