خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 368 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 368

خطبات ناصر جلد دہم خواجہ عبدالرحمان صاحب آف جہلم بعوض مبلغ پانچ ہزار روپیہ مہر خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔خطبہ نکاح ۲۳ /اکتوبر ۱۹۶۷ء جوحسین معاشرہ اسلام اس دنیا میں پیدا کرنا چاہتا ہے اس کی بنیا داس نے میاں بیوی کے با ہمی خوشگوار تعلقات پر رکھی ہے۔جس پر وہ بہت زور دیتا ہے جب تک میاں بیوی ایک دوسرے کے لئے قربانی کا سبق نہ سیکھیں اس وقت تک گھر کا ماحول خوشگوار نہیں ہوسکتا اور جب تک قربانی کے اس طریق کو ہم ساری دنیا میں جاری نہ کریں دنیا کے معاشرہ میں وہ حسن پیدا نہیں ہو سکتا جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے۔اس لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لاهله آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کو ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہیے اور دعا کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس فرمان کو بجالانے کی توفیق دیتا رہے۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )