خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 347 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 347

خطبات ناصر جلد دہم ۳۴۷ خطبہ نکاح ۲۵ جنوری ۱۹۶۷ء اللہ تعالیٰ نے مومن کو فراست اور دُور بین نظر عطا کی ہوتی ہے خطبہ نکاح فرموده ۲۵ جنوری ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے بعد نماز عصر مندرجہ ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے مومن کو فراست اور دور بین نظر عطا کی ہوتی ہے۔وہ آگے دیکھتا ہے اور اس کے مطابق عمل بجالا تا اور اسی کے لئے تیاری کرتا ہے اور اسی میں سب خیر ہے۔اس وقت میں تین نکاحوں کے اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔ا۔شہزادہ نسرین بنت مکرم ڈاکٹر مرزا عبد الرؤوف صاحب کا نکاح عزیز مکرم ظفر اللہ خان صاحب والد مکرم سیف اللہ خان صاحب سے۔- امتہ اللہ ناز صاحبہ بنت چوہدری محمود احمد صاحب ناصر کا عزیزم مکرم شمس الدین صاحب ولد مکرم عزیز الدین خان صاحب سے۔۔فرحت النساء بیگم صاحبہ بنت شیخ فضل کریم صاحب کا شیخ مبشر احمد صاحب ولد مکرم شیخ محمد رمضان صاحب سے۔ان تین نکاحوں کے اعلان کے بعد دعا فرمائی اور ساتھ ہی فرما یا۔