خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 348
خطبات ناصر جلد دہم ۳۴۸ خطبہ نکاح ۲۵ جنوری ۱۹۶۷ء عزیزه رشیدہ بیگم صاحبہ بنت مکرم قاضی محمد نذیر صاحب ( ناظر اصلاح وارشاد) کا آج رخصتا نہ تھا۔میں نے قاضی صاحب سے وعدہ کیا تھا کہ چونکہ بوجہ مصروفیت میں آج ان کی بچی کے رخصتانہ کے وقت ان کے ہاں حاضر نہیں ہو سکوں گا۔اس لئے ان نکاحوں کے ساتھ ہی دعا کروا دوں گا۔ان کی بچی کے رخصتانہ کے بابرکت ہونے کے لئے۔لیکن اللہ تعالیٰ کو یہی منظور تھا کہ اس کا اعلان علیحدہ کیا جاتا۔میرے ذہن سے نکل گیا تو اب دوبارہ دعا کر دیتا ہوں۔دوست بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس عزیزہ رشیدہ کا (جس کا رخصتا نہ ہو رہا ہے ) نکاح بھی اور تعلق بھی اور رخصتانہ بھی اور اگلی زندگی بھی اور آئندہ نسلیں بھی بابرکت بنائے اور ہر دو خاندانوں کے لئے قرۃ العین ہوں ، دعا کرلیں۔اس کے بعد حضور نے دعا کروائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )