خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 329 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 329

خطبات ناصر جلد دہم ۳۲۹ خطبہ نکاح ۲۹ نومبر ۱۹۶۶ء إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا خطبہ نکاح فرموده ۲۹ نومبر ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب محترمہ صاحبزادی امتہ المجیب صاحبہ بنت مکرم صاحبزاده مرزا حمید احمد صاحب کے نکاح ہمراہ مکرم مصطفی احمد خاں صاحب ابن حضرت نواب عبداللہ خاں مرحوم بعوض پندرہ ہزار روپیہ مہر کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس نکاح کے اعلان کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں وہ عزیزہ امتہ المجیب صاحبہ کا ہے جو مکرم صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب کی صاحبزادی ہیں ان کا نکاح عزیزم مکرم مصطفی احمد خاں صاحب سے قرار پایا ہے۔جو ہمارے پھوپھا محترم نواب عبداللہ خاں صاحب مرحوم اور ہماری پھوپھی حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے صاحبزادے ہیں اور یہ نکاح پندرہ ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی اولاد کے لئے بہت سی دعائیں کی ہیں۔ان دعاؤں میں سے بعض کا ہمیں ان دونوں آمین سے پتہ لگتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے بچوں کے قرآن کے ختم کرنے پر بطور نظم لکھی ہیں۔ان کے علاوہ بعض دوسری جگہوں پر بھی