خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 260
خطبات ناصر جلد دہم ۲۶۰ خطبہ نکاح ۱۸ / فروری ۱۹۶۶ء سال کے بچہ کو بھی اس نے گود میں اٹھایا ہوا ہوتا ہے اور اس سے ماں کے کاموں میں بھی حرج واقع ہوتا ہے اور بچہ بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا نہیں سیکھتا۔غرض تربیت اولاد کا مسئلہ بڑا نازک ہے اور اس کا راستہ افراط اور تفریط کے درمیان میں سے گزرتا ہے۔مگر ہمیں اس تنگ رستہ پر سے بہر حال گذرنا ہے۔تاہم اپنے رب کے نزدیک تربیت اولاد کے فرض کو پوری طرح نبھانے والے ثابت ہوں۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرایا اور حاضرین سمیت رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ فروری ۱۹۶۶ ء صفحه ۴)