خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 246 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 246

خطبات ناصر جلد دہم ۲۴۶ خطبہ نکاح ۲۴؍دسمبر ۱۹۶۵ء اس کے بعد ایک لمبے عرصہ تک حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت کرتے رہے اور اب تک خدمت میں مصروف ہیں۔دوست دعا فرماویں کہ خدا تعالیٰ اس رشتہ کو با برکت بنائے اور فریقین کو خوشحال اور پرسکون زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس کے بعد حضور انور نے امتہ الرحیم مسرت صاحبہ اور راجہ محمد اسلم صاحب شاد کے نکاح کا باره صدر و پیر حق مہر پر اعلان فرمایا اور دعا فرمانے کے بعد حضور نے مکرم صو بیدار صاحب کو مصافحہ کا شرف بخشا اور مبارکباد دی۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۳ فروری ۱۹۶۶ء صفحه ۵)