خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 147 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 147

خطبات ناصر جلد دہم ۱۴۷ خطبہ عیدالاضحیہ ۲۷ جنوری ۱۹۷۲ء خدا کرے وحدت اسلامی کی مہم میں ہماری کوشش بار آور ہو خطبہ عید الاضحیه فرموده ۲۷ / جنوری ۱۹۷۲ ء بمقام مسجد مبارک ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ - (الصف: ١٠) لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الكفِرِينَ۔(البقرة: ۲۸۷) پھر بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کے عالمگیر غلبہ کی بشارت دی تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کے اس عالمگیر غلبہ کا وعدہ دیا تھا۔چونکہ آپ کی نبوت کا زمانہ قیامت تک ممتد تھا اس لئے آپ کو جو بشارتیں دی گئی تھیں ان کا مجموعی زمانہ بھی قیامت تک ممتد ہے۔