خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 118
خطبات ناصر جلد دہم ۱۱۸ خطبہ عیدالفطر ۲/اگست ۱۹۸۱ء رہیں اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہماری حفاظت کرتے رہیں اور ہمارے مخالف کا ہر منصوبہ جو حقیقہ غلبہ اسلام پر اس کا وار ہے اس کو وہ نا کام کرے اور اس کی منشا اور اس کا ارادہ جلد ہماری زندگیوں میں پورا ہو اور نوع انسانی کے دل سارے کے سارے خدائے واحد و یگانہ کے لئے جیت لئے جائیں تا کہ ایک ایسی عید پھر ہم منائیں جس میں ہر انسان شامل ہو اس لئے کہ ہر انسان اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر چکا ہو اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کا۔خدا کرے وہ دن جلدی آئے۔آمین خطبہ ثانیہ سے قبل حضور انور نے فرمایا:۔کبھی ہم بعد میں ہاتھ اٹھا کے دعا بھی کرتے ہیں، کبھی نہیں بھی کرتے ، دونوں طرح ہے۔آج میں وہ مستقل رسم جو ہے وہ نہیں ڈالنا چاہتا۔اس طرح کی دعا نہیں کروں گا۔دعائیں میں نے دے دیں، دعائیں کرنے کی راہیں آپ کو بتادیں۔آپ دعائیں کریں اور خدا تعالیٰ سے پائیں۔عربی کے خطبے کے بعد میں آپ کو سلام کروں گا ، پھر عید مبارک دوں گا اور آپ بھی گھروں کو جائیں گے خوشیاں منانے اور میں بھی۔خطبہ ثانیہ کے بعد ، رخصت ہونے سے قبل حضور انور نے فرمایا:۔آپ سب کو پھر عید مبارک کہتا ہوں۔دنیا میں بسنے والے سب احمدیوں کے لئے اللہ تعالیٰ عید مبارک کرے اور دنیا کے سارے انسانوں کے لئے حقیقی خوشیاں مہیا ہو جانے کے سامان پیدا کرے۔آپ بھی دعائیں کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہیں ، اس کی پناہ میں رہیں۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ (روز نامه الفضل ربوه ۲۴ را پریل ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۴)