خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 77
خطبات ناصر جلد دہم LL خطبہ عیدالفطر ۷ را کتوبر ۱۹۷۵ء قدم بقدم آگے بڑھنا اور نئی منزل پر پہنچنا ہمارے لئے عید ہے خطبہ عید الفطر فرموده ۷ اکتوبر ۱۹۷۵ء بمقام رو یتیمپٹن پارک انگلستان تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے روئے زمین پر بسنے والے احمدی احباب کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا:۔انگلستان میں بسنے والے اور دنیا کے مختلف حصوں اور علاقوں میں رہنے والے احمدیوں کو عید مبارک ہو۔پھر حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے ہم پر۔ہم دنیا کے جس حصہ میں بھی ہوں اپنے ہی گھر میں عید کرتے ہیں۔کسی حصہ دنیا میں بھی ہمیں غیریت کا احساس نہیں ہوتا، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر ملک اور ہر علاقہ میں جماعت ہائے احمد یہ قائم کر کے ہمارے لئے ہر جگہ ہی عید کے سامان کر دیئے ہیں۔حضور انور نے ان عید کے سامانوں کی وضاحت کرتے ہوئے جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے لئے کئے ہیں فرمایا :۔بلا شبہ یہ غلبہ اسلام کا وہی زمانہ ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خوش ہو اور خوشی سے اچھلو اسی لئے ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے لئے ہر روز ہی خوشیوں کے سامان کرتا چلا آ رہا ہے۔خدا کی شان ہے کہ بیشمار مخالفتوں کے باوجود ہر روز جب