خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 44 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 44

خطبات ناصر جلد دہم ۴۴ خطبہ عیدالفطر یکم دسمبر ۷۰ * 192 • ہوا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل آپ کے بروز کے ذریعہ تمام اقوام عالم کو پھر اٹھایا جائے گا۔ان کو زمین سے اٹھا کر آسمانوں تک پہنچادیا جائے گا۔ہم احمدیوں کی عید اس بات میں مضمر ہے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی ہے کہ اسی کے بتائے ہوئے طریق پر اس کی بشارتوں کو حاصل کریں اور بنی نوع انسان کی خدمت میں اس طرح لگ جائیں کہ ہمارے مخالف جو ہمیں گالیاں دیتے اور ایذا رسانی کے منصوبے باندھتے ہیں ہم اپنے کام میں اتنے محو ہو جائیں کہ ہم ان کی طرف متوجہ ہی نہ ہوں ہمیں ان سے کیا سروکار ہمیں تو اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک رستہ پر چلایا ہے اس رستہ پر چل کر بنی نوع انسان کی انتہائی خدمت کرنی چاہیے تا کہ آنے والی تاریخ اس بات کی شہادت دے کہ جماعت نے بنی نوع انسان کی خدمت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا دنیا میں سے جس کسی نے جہالت سے اس (یعنی جماعت احمدیہ) سے دشمنی کی اور اس کے خلاف ہر قسم کے منصوبے بنائے جماعت احمدیہ نے اس کے خلاف نہیں بلکہ اس کے حق میں اللہ تعالیٰ کے پیار کے نتیجہ میں بھلائی اور خیر اور نیکی کے منصوبے بنائے کیونکہ یہی کام تھا۔۔۔۔۔جو ان کے سپرد کیا گیا تھا اور اسی کام میں وہ اتنے محو تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ایک عید کے بعد دوسری عید اور دوسری عید کے بعد تیسری عید مقرر کر دی۔پس ہم خوش ہیں کیونکہ ہمارے لئے حقیقی عید میسر ہے ہمارے لئے یہ مقدر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا میں اس دنیا کی خوشیوں کو بھی حاصل کریں۔ہماری خوشی اس بات میں نہیں کہ ہم نے اچھے کپڑے پہنے ہماری خوشی اس بات میں بھی نہیں کہ ہم نے اچھا کھانا کھایا ہماری خوشی اس بات میں بھی نہیں کہ ہم اپنے دوستوں کی مجلس میں بیٹھے اور ہم نے خوب گپیں ماریں ہماری خوشی تو دراصل اس بات میں ہے کہ ہم نے اچھا اس لئے پہنا کہ ہمارے خدا نے فرمایا تھا کہ میں نے تمہارے او پر بڑا انعام کیا ہے اس لئے آج تم اچھا پہنو۔ہماری خوشی اس بات میں ہے کہ ہمارے خدا نے فرمایا تھا کہ آج تم خوب کھاؤ اور خوش رہو ویسے خوب کھاؤ کا مطلب اسراف کرنے کا نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یہ تو طیبات ہیں یہ کھاؤ اور میں کہتا ہوں کہ کھاؤ۔کیونکہ ہمارا رب ہمیں فرماتا ہے کہ کھاؤ اس لئے ہم کھاتے ہیں اور ہم خوش ہیں اور ہمارا رب کہتا ہے کہ میرے نام کا ذکر