خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 639 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 639

خطبات ناصر جلد دہم ۶۳۹ خطبہ نکاح ۹ جولائی ۱۹۷۳ء سلسلہ عالیہ احمدیہ کی روح نظام خلافت ہے خطبہ نکاح فرموده ۹ جولائی ۱۹۷۳ء بمقام مسجد مبارک ربوہ حضور انور نے از راہ شفقت بعد نماز عصر دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آیا ہے کہ آپ سے فرمایا گیا کہ اگر آپ نہ ہوتے تو یہ افلاک، یہ عالمین یہ یونیورس (Universe) پیدا نہ کئے جاتے۔جب ہم اس حقیقت پر غور کرتے ہیں تو ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ اس یو نیورس (Universe) کے، اس عالمین یا افلاک کے دونمایاں اور بنیادی پہلو ہیں۔ایک مادی پہلو ہے اور دوسرا روحانی۔اگر صرف مادی پہلو کو لیا جائے تو یہ دنیا اور اس دنیا کی نعمتوں میں وہ لوگ بھی شریک ہیں جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہیں لاتے اور جن کی زبانیں ہر وقت آپ کے خلاف چلتی رہتی ہیں۔روحانی حصہ کو دیکھا جائے تو ہر وہ شخص جس نے روحانی نعمتوں کو حاصل کیا۔ہر وقت اس کی زبان پر جہاں اللہ تعالیٰ کی حمد کے ترانے ہیں وہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ صرف زبان سے بلکہ اس کے جسم اور روح سمیت اس کا سارا وجود درود بھیج رہا ہے۔گواس مادی دنیا سے فائدہ اٹھانے کے لئے مومن کو کہا گیا ہے لیکن یہ مادی دنیا اور اس کے