خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 553 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 553

خطبات ناصر جلد دہم ۵۵۳ خطبہ نکاح ۱۰ اکتوبر ۱۹۷۰ء اسلام نے ہدایت کا راستہ معین اور واضح کر دیا ہے خطبه نکاح فرموده ۱۰ ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جو انسان ایک گھر بناتا ہے۔اس میں داخل ہونے کا راستہ بھی وہ خود ہی تیار کرتا ہے۔اگر گھر میں داخل ہونے والی سڑک کو چھوڑ کر کوئی دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہونا چاہے یا کھڑ کی توڑے اور کمرے میں کودنا چاہے تو گھر والوں کے نزدیک بھی اور دنیا کے نزدیک بھی وہ چور سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح جنت کا گھر اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے بنایا ہے۔اس کی راہ کی تعیین بھی اس نے خود کی ہے اور اسی راہ پر چل کر ہی انسان اپنے رب کی جنتوں میں داخل ہو سکتا ہے خواہ زندگی کا کوئی شعبہ ہی کیوں نہ ہوسا جی تعلقات ہوں یا ہمسائے کے حقوق کی ادائیگی یا بنی نوع انسان کے باہمی تعلقات کا قیام ہو غرض یہ کہ ہر شعبہ زندگی میں ایسے کام کرنا جو اللہ کو پسند ہوں اور ایسی راہوں پر چلنا جو اس کی جنتوں کی طرف لے جانے والی ہوں۔اس کا فیصلہ انسان اپنی عقل سے نہیں کر سکتا اسے بہر حال اسلَمتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (البقرة : ۱۳۲) کہتے ہوئے اپنے رب کی معین کردہ راہوں پر چلنا پڑے گا۔اگر وہ کوئی دوسرا راستہ جو اللہ تعالیٰ کا معین کردہ نہیں اختیار کرے تو وہ جہنم کی طرف