خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 523
خطبات ناصر جلد دہم دل ان کے بچوں کو بھی عطا کرے۔۵۲۳ خطبہ نکاح ۸ رفروری ۱۹۷۰ء ہمارے بھائی محترم لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک صاحب مرحوم کی صاحبزادی کے نکاح کا اعلان بھی میں کروں گا۔آپ غیر ملک میں ایک حادثہ میں شہید ہوئے تھے۔آپ کی ایک ہی بچی ہے۔ہمارے دل میں اس عزیزہ کے لئے بھی اور ان کے ہونے والے خاوند کے لئے بھی بڑا پیار ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ توفیق دے کہ ہم اپنے اس تعلق محبت کا اظہار دعاؤں کے ذریعہ اس رنگ میں کریں کہ وہ دعائیں مقبول بھی ہوں اور ہر دو کے لئے دین و دنیا کی بھلائی کا سامان بھی پیدا کریں۔ہمارے میجر چوہدری غلام احمد صاحب ایک وقت میں قادیان میں جماعت کا کام بھی کرتے رہے ہیں۔ان کی بچیوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے دین کی محبت عطا کی ہے۔خدا کرے کہ وہ ہمیشہ ہی اس دنیا کے جھمیلوں سے آزاد رہ کر خدا اور اس کے رسول کی خادمہ کے طور پر اپنی زندگیوں کو گذار نے والی ہوں۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )