خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 507
خطبات ناصر جلد دہم ۵۰۷ خطبہ نکاح ۳۱ دسمبر ۱۹۶۹ء اللہ تعالیٰ بچوں میں اپنا اور رسول کا عشق اور اسلام کی فدائیت پیدا کرے خطبہ نکاح فرموده ۳۱ دسمبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عشاء عزیزہ امتہ الجمیل صاحبہ بنت مکرم ملک عبد الرحمن صاحب خادم مرحوم کا نکاح مکرم محمد نیاز خان صاحب پسر مکرم چوہدری سردار خان صاحب ساکن ہواڈہ ضلع سیالکوٹ سے مبلغ آٹھ ہزار روپیہ مہر پر پڑھا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں اپنے عزیز مرحوم دوست ملک عبد الرحمن صاحب خادم کی بچی کے نکاح کا اعلان کروں گا۔ملک عبد الرحمان صاحب خادم مرحوم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے عاشق اور اسلام اور احمدیت کے فدائی تھے۔میں دعا کرتا ہوں اور آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ یہی عشق اور یہی فدائیت ان کے بچوں میں بھی پیدا کرے۔پھر آپ یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بہت با برکت کرے۔آمین اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرایا اور اس کے بعد حاضرین سمیت رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ جنوری ۱۹۷۰ ء صفحه ۹)