خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 495 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 495

خطبات ناصر جلد دہم ۴۹۵ خطبہ نکاح ۵/ دسمبر ۱۹۶۹ء تو میری کزن (Cousin) ہیں یعنی خالہ زاد بہن ہیں لیکن عمر کے لحاظ سے اور بعض دوسرے لحاظوں سے میں عزیزہ بچی ہی کہوں گا عزیزہ بچی عطیہ بشیر صاحبہ جو مکرم و محترم شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور کی صاحبزادی ہیں۔ان کا نکاح عزیزم مکرم شیخ مظفر احمد صاحب جو مکرم و محترم شیخ محمد احمد صاحب مظہر امیر جماعت احمدیہ لائل پور کے صاحبزادے ہیں ان سے دس ہزار روپے مہر پر قرار پایا ہے۔دوسرا نکاح عزیزہ سلیمہ بشریٰ صاحبہ کا ہے جو ہمارے درویش بھائی محترم مولوی محمد حفیظ بقا پوری کی صاحبزادی ہیں اور محترم مولوی محمد حفیظ صاحب اس وقت قادیان میں رہ رہے ہیں۔اس کے بعد حضور انور نے ایجاب و قبول کرایا اور ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )