خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 462
خطبات ناصر جلد دہم ۴۶۲ خطبہ نکاح یکم جون ۱۹۶۹ ء اس وقت میں دو بھائیوں اور دو بہنوں کے نکاح اعلان کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔بہنیں تو مکرم محترم رشید احمد خان صاحب کی صاحبزادیاں ہیں اور بھائی مکرم و محترم پروفیسر میاں عطاءالرحمن صاحب کے صاحبزادے ہیں۔مکرم پروفیسر میاں عطاء الرحمن صاحب واقف زندگی ہیں اور بڑے اخلاص اور محنت کے ساتھ ایک لمبے عرصے ( قادیان کے زمانے سے ) تعلیم الاسلام کا لج میں جماعت کی خدمت کر رہے ہیں ، بڑے بے نفس اور مضبوط انسان ہیں۔خدا کرے کہ ان کے لڑکے بھی بے نفس خدمت کرنے میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں اور اس وقت ہماری جن بچیوں سے ان کے رشتے ہو رہے ہیں انہیں بھی اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ وہ بھی احمدیت اور اسلام کے تقاضوں کو پورا کرنے والی ہوں اور اپنے خاوندوں کا ایسے رنگ میں ہاتھ بٹائیں کہ جس کے نتیجہ میں وہ اپنی ذمہ داریاں اکیلے رہنے کی نسبت زیادہ خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہر دوا اپنی نسلوں کی صحیح تربیت کرنے میں کامیاب ہوں۔اس کے بعد حضور نے ایجاب و قبول کرایا اور ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لیے لمبی دعا فرمائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )