خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 461 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 461

خطبات ناصر جلد دہم ۴۶۱ خطبہ نکاح یکم جون ۱۹۶۹ء احمدیت کی اگلی نسلوں پر موجودہ زمانہ میں دنیا اور دنیا داروں کے دباؤ زیادہ پڑیں گے خطبہ نکاح فرموده یکم جون ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ر بوه حضور انور نے بعد نماز عصر مکرم میاں عطاء الرحمن صاحب پروفیسر ٹی آئی کالج ربوہ کے صاحبزادگان مکرم لطف الرحمن صاحب محمود اور مکرم لطف المنان صاحب کے نکاحوں کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح علی الترتیب محترمہ ضیاء خاور صاحبہ اور محترمہ تنویر قمر صاحبه بنت مکرم رشید احمد خان صاحب سے آٹھ آٹھ ہزار روپے حق مہر پر قرار پائے ہیں۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے جو اسلامی تعلیم نازل کی ہے اس کی کامل اطاعت ہی فلاح اور کامیابی کا باعث بن سکتی ہے۔اس وقت مسلمانوں پر دنیا کے مختلف دباؤ پڑتے ہیں اور بعض دفعہ بعض لوگ اسلامی تعلیم سے پرے ہٹ جاتے ہیں۔شاید عارضی طور پر بظاہر انہیں کوئی کامیابی نظر بھی آتی ہو لیکن ایسے شخص کو حقیقی اور سچی کامیابی نصیب نہیں ہو سکتی۔احمدیت کی اگلی نسلوں کے متعلق یہ سوچ کر بڑی فکر رہتی ہے کہ موجودہ زمانہ میں دنیا اور دنیا داروں کے دباؤ ان پر زیادہ پڑیں گے۔خدا کرے کہ وہ ان تمام کوششوں کا مقابلہ کر سکیں جو انہیں اسلام سے دور لے جانے والی ہوں اور آئندہ نسل بھی حقیقی طور پر احمدیت اور اسلام پر قائم رہے۔