خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 446 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 446

خطبات ناصر جلد دہم ۴۴۶ خطبہ نکاح ۲۸ فروری ۱۹۶۹ء نے اپنے ارشادات میں اور اپنے اسوہ سے ہر شعبہ زندگی کے متعلق تعلیم دی ہے اس لئے ہمیں کسی شعبہ زندگی کے متعلق بھی خدا اور اس کے رسول کی تعلیم کو بھلا نا نہیں چاہیے کہ اس کے بغیر حقیقی کامیابی انسان کو نصیب نہیں ہوسکتی۔اس وقت میں دو نکاحوں کا اعلان کروں گا۔ہر دو نکاح واقفین زندگی کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔پہلے نکاح میں دلہن عزیزہ نازلی سعید مکرم و محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب کی صاحبزادی ہیں اور دولہا عزیزم مکرم عبدالرشید شریف ہمارے گیمبیا ( مغربی افریقہ) کے مبلغ انچارج مکرم چوہدری محمد شریف صاحب کے صاحبزادے ہیں اور دوسرے نکاح میں خود دولہا عزیزم مرزا نصیر احمد صاحب واقف زندگی ہیں اور جامعہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مکرم و محترم ڈاکٹر سعید احمد صاحب دین کی خاطر زندگی وقف کر کے گیمبیا ( مغربی افریقہ ) تشریف لے گئے ہیں اور وہاں پورے اخلاص کے ساتھ اسلام کی خدمت کر رہے ہیں اور خدمت خلق میں مصروف ہیں۔مکرم و محترم چوہدری محمد شریف صاحب ایک مخلص، دعا گو اور خدا رسیدہ انسان ہیں۔اللہ تعالیٰ اس زندگی میں ہمیشہ ہی انہیں صراط مستقیم پر قائم رکھتے ہوئے اپنے فضلوں کا زیادہ سے زیادہ وارث بنائے نیز ان کی اولاد کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔ان خاندانوں نے اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کے لئے وقف کر کے اس کی رضا کے حصول کے لئے اس دنیا کو قربان کیا ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دین اور دنیا کی حسنات ان خاندانوں کو اور ہمیں بھی عطا کرے۔آمین اس کے بعد حضور انور نے ایجاب وقبول کرایا اور اس کے بعد ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا فرمائی۔( روزنامه الفضل ربوه ۲۵ را پریل ۱۹۶۹ء صفحه ۳)