خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 385 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 385

خطبات ناصر جلد دہم ۳۸۵ خطبہ نکاح ۱۳ / جنوری ۱۹۶۸ء خاندان مسیح موعود پر قربانیاں دینے کی دُہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء بمقام جلسہ سالانہ ربوہ حضور انور نے حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ صدرانجمن احمدیہ کی دو صاحبزادیوں عزیزہ عتیقہ فرزانہ صاحبہ اور عزیزہ در شہوار دردانہ صاحبہ کے علاوہ چھ مزید نکاحوں کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت جن نکاحوں کے اعلان کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں ان میں سے بعض رشتے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور بعض دوسرے احباب جماعت سے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے افراد پر اللہ کے دین کے لئے قربانیاں دینے کی دُہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ایک اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی شناخت ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شناخت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کی توفیق عطا کی اور دوسرے اس لئے کہ اس نے محض اپنے فضل سے انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان میں پیدا کیا۔دوست دعا کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے تعلق رکھنے والے بچے اور وہ نسل جو اللہ تعالیٰ ان سے آگے چلائے۔