خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 278
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۱۸ را پریل ۱۹۶۶ء پائیں۔جماعت پر ان کا حق ہے۔اس لئے چاہیے کہ احباب جماعت اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کریں۔عزیزه منصورہ بیگم، محترمہ مہر آپا صاحبہ کی بھانجی ( بہن کی بیٹی ) ہیں اور جیسا کہ جماعت کو معلوم ہے۔حضرت مہر آپا صاحبہ کا بھی جماعت پر بڑا حق ہے کیونکہ انہوں نے اپنی صحت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی لمبی بیماری کے ایام میں ان کی خدمت کی۔اس لئے دوست خاص طور پر دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو مبارک کرے۔لڑکے کا نام چوہدری مبشر احمد صاحب ہے اور وہ چوہدری بشیر احمد صاحب آف ماڈرن موٹرز راولپنڈی کے صاحبزادے ہیں۔چوہدری بشیر احمد صاحب کو خدا تعالیٰ نے ایک مخلص دل دیا ہے اور مجھے اس کی بہت قدر ہے۔وہ اپنی بیماری کے باعث یہاں نہیں آسکے۔میری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے بیٹے مبشر احمد کو بھی اپنے والد سا اخلاص عطا کرے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔احباب لڑکی اور لڑ کے دونوں کے لئے دعا فرمائیں۔اس کے بعد حضور انور نے بمع حاضرین اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )