خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 87
خطبات ناصر جلد دہم ۸۷ خطبہ عیدالفطر ۱۶ ستمبر ۱۹۷۷ء کے سلوک پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمارے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں اور ہم اس یقین پر قائم ہو جاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے سپر د جو عظیم کام کیا ہے یعنی بنی نوع انسان کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنے کا کام۔اس مقصد میں ہماری حقیر کوششیں اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نتیجہ میں کامیاب ہوں گی اور نوع انسانی اس زمانہ میں جو مہدی علیہ السلام کا زمانہ ہے یعنی وہ مہدی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند ہیں اور جن کا زمانہ ایک ہزار سال پر ممتد ہے اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ مہدی علیہ السلام کی جماعت کو توفیق دے گا کہ وہ خدا کی راہ میں مقبول تدابیر اختیار کریں اور مقبول مجاہدے بجالائیں اور مقبول دعاؤں کی توفیق پائیں یہاں تک کہ ان کے سپر د جو کام ہوا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اس میں کامیابی عطا کرے گا تب نوع انسانی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی اور انسان اپنی ترقی اور ارتقا کے لحاظ سے اپنے عروج کو پہنچ جائے گا اور ساتویں آسمان کو چھونے لگے گا۔اس کے بعد صدیاں ایسی گزریں گی جب سارے انسانوں کی باہمی کوشش اور تد بیر یہ ہوگی کہ وہ اس بلند اور ارفع مقام پر ٹھہرے رہیں اور نیچے کی طرف تنزل کی طرف نہ جائیں کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتیں ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیض کے نتیجہ میں مہدی علیہ السلام کو یہ بشارت دی گئی ہے کہ یہ آخری ہزار سال جو مہدی کا زمانہ ہے یہ نیکی اور تقویٰ اور صلاحیت اور روحانی طور پر ترقیات کا زمانہ ہے اس میں جماعت احمدیہ کو نسلاً بعد نسل خدا تعالیٰ کی راہ میں وہ سب کچھ پیش کر دینا چاہیے جو وہ ہم سے مانگتا ہے اور وہ سب کچھ حاصل کر لینا چاہیے جو وہ ہمیں دے رہا ہے یعنی وہ انعامات کہ جن سے بڑھ کر کوئی چیز ہمارے تصور میں نہیں آسکتی اور خود وہ نعماء بھی ہمارے تصور میں نہیں آسکتیں جو آخرت میں ملنے والی ہیں۔خدا تعالیٰ کے پیار کا تو ایک ایک بول ایسا ہے کہ ہر دو جہان اس پر قربان کئے جاسکتے ہیں۔پس وہ خدا جو ہر وقت اپنی رحمتوں سے ہمیں نواز نے والا ہے اس کا کس منہ سے ہم شکر ادا کریں۔لیکن جتنا شکر ادا کر سکتے ہیں خدا کرے کہ اتنا شکر ادا کرنے کی ہمیں توفیق ملتی رہے۔اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔عید کے لحاظ سے ایک نیا دور شروع ہو گیا اگلی چھوٹی عید تک یہ