خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 86 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 86

خطبات ناصر جلد دہم ۸۶ خطبہ عیدالفطر ۱۶ ستمبر ۱۹۷۷ء دوسرا پہلور جا ہے۔ہمارا اپنے پیدا کرنے والے رب کے ساتھ تعلق امید کے ساتھ وابستہ ہے۔امید کی بنیاد پر قائم ہے۔ہم خدا تعالیٰ سے کامل امیدیں رکھتے ہیں اور اس پر کامل تو گل رکھتے ہیں۔چنانچہ قرآن کریم میں امید دلانے والے بہت سے اعلان بھی کئے گئے ہیں مثلاً اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللهِ (الزمر:۵۴) اور یہ کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) اور یہ بھی کہ اگر تم اپنے دین پر استقامت سے قائم رہو گے تو تمہارے لئے خدا تعالیٰ کے فرشتے بشارتیں لے کر آسمانوں سے اتریں گے۔پس ان وعدوں پر کامل یقین رکھتے ہوئے ہم اپنے رب رحیم سے امید ، رجا اور تو گل کا تعلق رکھتے ہیں اور ہم اسی سے یہ امید رکھتے ہیں کہ جو رمضان ابھی گزرا ہے اس میں ہمیں جس قدر بھی تھوڑی بہت دعائیں کرنے اور عبادات بجالانے کی توفیق ملی ہے۔خدا تعالیٰ روئی کے ان چند گالوں کو قبول کر لے اور وہ اپنی رضا کی جنتوں میں ہمیں اس دنیا میں بھی داخل کرے اور اس دنیا ( آخرت) میں بھی ہمیں جنتوں کا وارث بنائے۔ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا ایک بندہ اگر ایک لحظہ کے لئے اپنے رب سے تعلق کو توڑلے تو اس کی یہ لغزش اس کے لئے یقینی اور کامل ہلاکت کا باعث بن جاتی ہے اور ہم اس یقین پر بھی قائم ہیں کہ جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق پیار کا اور فدائیت کا اور جاں نثاری کا قائم رہے گا اور جب تک ہم اس کی ذات اور صفات کی کامل معرفت رکھیں گے اور کامل یقین کے ساتھ اس کی کامل قدرتوں پر ایمان لائیں گے تو وہ اپنی قدرتوں کے نظارے ہماری زندگی میں ہمیں دکھلاتا رہے گا۔پس ہم امید رکھتے ہیں کہ رمضان میں جو بھی تھوڑا بہت خدا کے حضور پیش کیا گیا اس کے نتیجہ میں یہ عید ہمارے لئے واقع میں اور حقیقی معنی میں دین و دنیا کے لحاظ سے خوشی کا دن ہے۔ہماری دعا بھی ہے اور ہمیں امید بھی ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔اللہ تعالیٰ اتنا فضل کرنے والا ہے اور اتنی رحمتیں نازل کرنے والا ہے کہ ہماری زبان تو کیا اگر ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ بھی خدا کا شکر اور حمد کرنے لگ جائے تب بھی ہم اس کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔جب ہم اپنی کمزور یوں اور اپنی کوتاہیوں اور اپنے نقائص کی طرف دیکھتے ہیں تو ہم کانپ اٹھتے ہیں لیکن جب ہم اپنے پیار کرنے والے رب