خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 534 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 534

خطبات مسرور جلد نهم 534 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اکتوبر 2011ء ہماری کوششوں میں برکتیں ڈالے اور ہمیں ان ترقیات کے نظارے بھی دکھائے۔نماز کے بعد میں آج ایک جنازہ غائب پڑھاؤں گا جو مکرمہ خورشید بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری غلام قادر صاحب آف کھیوہ باجوہ ضلع سیالکوٹ کا ہے۔4 اکتوبر کو ان کی وفات ہوئی تھی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔بطور صدر لجنہ کھیوہ باجوہ لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی۔تہجد گزار خاتون تھیں، صوم صلوۃ کی پابند، قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے والی۔بچوں کو نمازوں کا پابند اور قرآنِ کریم کی تلاوت کا عادی بنایا اور ہمیشہ کوشش رہتی تھی۔موصیہ تھیں۔ان کے ایک بیٹے محمد اقبال صاحب ہیں جو مڈغاسکر میں ہمارے مبلغ ہیں۔یہ جنازے میں بھی شامل نہیں ہو سکے۔ان کی نماز جنازہ غائب انشاء اللہ نماز کے بعد پڑھاؤں گا۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 نومبر تا 17 نومبر 2011 ، جلد 18 شماره 45 صفحہ 5 تا 9)