خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 518
518 خطبات مسرور جلد نهم خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 اکتوبر 2011ء بات ہو رہی تھی۔منصور باللہ صاحب نے اپنی اہلیہ کو بلا کر جو دکھایا تو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دیکھ کر فوراً پہچان لیا کہ یہی وہ بزرگ ہیں جن کو میں نے خواب میں دیکھا تھا۔اُن دونوں نے ایم ٹی اے دیکھا اور آخر بیعت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اللہ تعالیٰ اب ان کو احمدیت پر قائم رکھے۔جماعت کا کام ہے کہ ایسے سعید لوگ جو احمدیت میں شامل ہوتے ہیں اُن کو سنبھالے بھی۔ایسے لوگوں سے مستقل رابطہ رہنا چاہئے تا کہ اُن کو قریب ترلے کے آئیں۔پھر عیسائیوں کے واقعات بھی ہیں۔امیر صاحب کینیڈا ایک خاتون برینڈی ولسن Brandy) (Wilson کی قبول احمدیت کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ٹورنٹو میں رہنے والی یہ نوجوان خاتون ہمارے ایک داعی الی اللہ حسن فاروق صاحب کے زیر تبلیغ تھیں۔انہوں نے یکے بعد دیگرے اللہ تعالیٰ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عیسی علیہ السلام کو خواب میں دیکھا۔جنہوں نے انہیں تسلی دی اور اسلام کی طرف دعوت دی۔چنانچہ انہوں نے بیعت کر لی۔پھر کینیڈا میں ہی عمانوئل روو یتھس (Emmanuel Rovithis) کی بیعت کا واقعہ ہے۔انٹاریو کا رہنے والا یہ جو نہیں سالہ سفید فام نوجوان بچپن سے ہی خواب میں روشنی دیکھا کرتا تھا جو شروع میں مدھم دکھائی دیتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ روشن ہوتی چلی گئی۔ڈیڑھ برس قبل جب یہ نوجوان مسلمان ہوا تو یہ روشنی مزید واضح ہو گئی اور احمدیت کے متعلق تحقیق کے دوران مزید روشن ہوتی گئی۔یہاں تک کہ اُسے اس روشنی میں ایک چہرے کے دھندلے نقوش نظر آنے لگے۔حتی کہ ایک روز ایک احمدی دوست کے ساتھ تین چار گھنٹے گفتگو کے بعد رات کو خواب میں ایک واضح چہرہ نظر آیا۔اُس نے فوراً اس احمدی دوست کو اس بارے میں بتایا جس نے اُسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلیفہ رابع کی تصویر یا شاید خلفاء کی تصویریں دکھائیں لیکن جب میری تصویر دیکھی تو اس نے کہا کہ یہی وہ چہرہ تھا جو میں نے خواب میں دیکھا تھا۔چنانچہ مارچ 2011ء میں انہوں نے بیعت کر لی۔یو گنڈا کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ہمارا وفد دورانِ تبلیغ جب ایک گھر میں پیغام احمدیت لے کر گیا تو صاحب خانہ جو ایک عیسائی تھا اُس نے ہمارے وفد سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ ہی وہ لوگ ہیں جن کی میں انتظار کر رہا تھا کیونکہ آج ہی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ کچھ مسلمان ہیں جو مختلف فرقوں اور قبائل کے لوگوں کو اکٹھا کر رہے ہیں صرف اس لئے کہ ان کو ایک خدا اور مسیح کی آمد ثانی کا بتایا جائے۔آپ لوگوں نے میری خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔میری بیعت لے لیں۔اس پر ہمارے وفد نے کہا کہ آپ بیعت فارم تو پڑھ لیں اور پہلے تسلی کر لیں۔اس عیسائی نے کہا میں تو پہلے ہی ایمان لا چکا ہوں۔میرے لئے تاخیر کے اسباب نہ کریں۔چنانچہ اُسی وقت اُس نے اپنی فیملی کے ساتھ بیعت کر لی۔