خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 103 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 103

خطبات مسرور جلد نهم 103 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 فروری 2011ء کر چلنے والی ہو ، وہ ظلم نہیں کرتی بلکہ محبتیں پھیلاتی ہے۔اس کے پیش نظر اللہ تعالیٰ کا تقویٰ ہوتا ہے۔اُس کے پیش نظر خدا تعالیٰ کی رضا ہوتی ہے۔وہ نیکیوں پر تعاون کرتی ہے اور تعاون لیتی ہے ، اور پھر جو خلافت راشدہ کا نظام ہے یہ انصاف قائم کرنے کے لئے ہے، حقوق دلوانے کے لئے ہے، حقوق غصب کرنے کے لئے نہیں ہے۔اور جو حکومت خلافت کی بیعت میں ہو گی وہ حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف تو توجہ دے گی، حقوق غصب کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔بشری تقاضے کے تحت بعض غلط فیصلے ہو سکتے ہیں لیکن اگر تقویٰ ہو تو ان کی بھی اصلاح ہو جاتی ہے۔بہر حال گو مولویوں کے کہنے میں آکر یا دنیاوی خوف سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد، احمدی جو حقیقی مسلمان ہیں اُن کے خلاف ہو کر اُن پر ظلم و تعدی کا بازار گرم کئے ہوئے ہے ، اُن سے ظلم کا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔یہ تو اُن کا رویہ ہے وہ بے شک ظلم کریں لیکن احمدی اس وقت بے چین ہے، مجھ سے بعض لوگ خطوط میں بھی اظہار کرتے ہیں کہ عالم اسلام کی حالت دیکھ کر ہماری عجیب حالت ہو جاتی ہے۔پس ہمارا کام ہر حالت میں مسلمانوں کی فکر کرنا ہے، اُن سے ہمدردی کے جذبات رکھنا ہے اور اُن کے لئے دعائیں کرنا ہے اور یہ ہم انشاء اللہ کرتے چلے جائیں گے۔آخر میں میں پھر کہتا ہوں کہ ہمارے احمدی جو عرب ملکوں میں بھی رہتے ہیں یا اُن کا اسلامی حکومتوں کے سیاستدانوں اور لیڈروں سے بھی کوئی تعلق ہے یار سوخ ہے تو ان کو بتائیں کہ اگر تم نے ہوش نہ کی، انصاف اور تقویٰ کو قائم کرنے کے لئے بھر پور کوشش نہ کی، مُلاں کے چنگل سے اپنے آپ کو نہ نکالا، شدت پسند گروہوں پر کڑی نظر نہ رکھی تو کوئی بعید نہیں کہ مُلاں مذہب کے نام پر بعض ملکوں میں حکومت پر مکمل قبضہ کرنے کی کوشش کرے۔اور پھر مذہب کے نام پر ایسے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے جو عوام کو مزید اندھیروں میں دھکیل دیں گے۔مذہب کے نام پر ایک فرقہ دوسرے فرقے پر ظلم کرتا چلا جائے گا۔اور اس فساد کی صورت میں پھر بڑی طاقتوں کو متعلقہ ملکوں میں اپنی مرضی سے در آنے کا پروانہ مل جائے گا۔امن کے نام پر وہاں آکر بیٹھ جانے کا اُن کو آپ لائسنس دے دیں گے ، جس سے پھر فساد ہو گا، جانوں کو نقصان ہو گا، املاک کا نقصان ہو گا اور بالواسطہ یا بلا واسطہ غلامی کی زنجیروں میں جکڑے جانے کا انتظام بھی ہو سکتا ہے بلکہ یقینی طور پر ہو گا۔اور سب سے بڑھ کر یہ جیسا کہ میں نے کہا کہ ایک وسیع جنگ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، لے لے گی۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور مسلم اللہ کو اور ان کے رہنماؤں کو عقل دے، سمجھ دے کہ خدا تعالیٰ کا خوف دلوں میں پیدا کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 مارچ تا 24 مارچ 2011 ءجلد 18 شماره 11 صفحہ 5 تا8)