خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 649 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 649

خطبات مسرور جلد نهم 649 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء جائیداد، دفتر ،وصیت دار الضیافت دفتر پرائیویٹ سیکرٹری، نظارت خدمت درویشاں شامل ہیں۔پھر جولائی 2003ء میں بطور آڈیٹر صدر انجمن احمد یہ آپ کا تقرر ہوا اور تا وقت وفات آپ اسی عہدے پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔اپریل 2008ء سے جون 2009ء تک بطور قائمقام افسر محاسب اور پراویڈنٹ فنڈ بھی فرائض انجام دیئے۔خاموش طبع، سادہ زندگی بسر کرنے والے، شریف النفس انسان تھے۔اپنے کارکنوں کے ساتھ بھی بڑا شفقت کا سلوک فرماتے تھے۔ہر ایک کے ساتھ ہمدردی اور محبت کے ساتھ پیش آتے تھے۔عزیز و اقرباء اور بیوی بچوں کے ساتھ ہمیشہ پیار محبت اور نیک سلوک کیا۔خدا کے فضل سے بہت بہادر اور نڈر تھے۔نمازوں اور روزے کے پابند، تہجد گزار تھے۔ان کو خلافت سے والہانہ عشق تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے کام میں بڑے فعال تھے اور کبھی سستی نہیں دکھائی۔جماعتی کاموں کو ہمیشہ اپنے ذاتی کاموں پر ترجیح دی اور حقیقی وقف کی روح کے ساتھ انہوں نے ہمیشہ کام کیا اور نہایت عاجزی سے کام کیا۔جو بھی ان کے افسر تھے ان کے بھی انتہائی اطاعت گزار تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔مغفرت اور رحمت کا سلوک فرمائے۔ان کی اہلیہ پہلے وفات پاچکی ہیں۔اللہ ان کے بچوں کو بھی صبر اور ہمت اور حوصلہ دے اور ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 جنوری تا 26 جنوری 2012ء جلد 19 شمارہ 3 صفحہ 5 تا 8)