خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 648 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 648

خطبات مسرور جلد نهم 648 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء خدام میں سے تھے۔والد صاحب مرحوم مجھے فرماتے تھے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی بابت فتح و نصرت کے زمانے کے متعلق اکثر ایسی باتیں فرماتے جو ہمارے دیکھنے میں آتی ہیں۔(یعنی جو پہلے انہوں نے بتادی تھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یقین تھا اور آپ کے جو الہامات تھے ان پر یقین کی وجہ سے یہ کہا کرتے تھے کہ یہ باتیں پوری ہوں گی اور پھر کہتے ہیں ہم نے وہ پوری ہوتی دیکھیں ) (ماخوذ از رجسٹر روایات صحابہ حضرت مسیح موعود جلد 7 صفحہ 128 - 129 غیر مطبوعہ۔روایت حضرت محمد یعقوب صاحب) پس یہ صحابہ تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر پاک تبدیلیاں پیدا کر کے خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑا اور جو آپ علیہ السلام پر ایمان میں اس قدر پختہ تھے کہ کوئی ان کو اس ایمان سے ہلا نہیں سکتا تھا۔دینی غیرت قرونِ اولیٰ کی یاد تازہ کرنے والی تھی۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس بات کو پلے باندھ لیا اور اس کا ادراک حاصل کیا تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ” جب خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اس کی تائید میں صد ہانشان اُس نے ظاہر کئے ہیں اس سے اُس کی غرض یہ ہے کہ یہ جماعت صحابہ کی جماعت ہو اور پھر خیر القرون کا زمانہ آجاوے۔جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں، چونکہ وہ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ میں داخل ہوتے ہیں اس لئے وہ جھوٹے مشاغل کے کپڑے اتار دیں اور اپنی ساری توجہ خدا تعالیٰ کی طرف کریں“۔(ملفوظات جلد 2 صفحہ 67 مطبوعہ ربوہ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ نے جیسا کہ میں نے کہا: آپ کی اس تعلیم اور خواہش کو پورا کر کے دکھایا۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے کہ اپنے اندر پاک تبدیلیاں جاری کرنے اور قائم رکھنے والے بنیں۔انشاء اللہ پر سوں سے بلکہ کل رات بارہ بجے سے نیا سال بھی شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کرے یہ سال بھی جماعت کے لئے پہلے سے بڑھ کر برکتیں لانے والا ہو۔مخالفین احمدیت کے ہاتھ اللہ تعالیٰ رو کے اور ان میں حق کو پہچاننے کے سامان پیدا فرمائے ، توفیق پیدا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی پر ذاتی طور پر اور بحیثیت جماعت بھی بے انتہا برکتیں نازل فرما تار ہے۔آمین نمازوں کے بعد میں آج ایک جنازہ پڑھاؤں گا جو مکرم جمال الدین صاحب آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ پاکستان کا ہے۔یہ مکرم جمال الدین صاحب 15 دسمبر 1938ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔آپ پیدائشی احمدی تھے۔انہوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں جماعتی خدمات کا آغاز کیا۔27 دسمبر 2011ء کو 73 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی ہے۔تقریباً پچپن سال اللہ تعالیٰ نے ان کو سلسلے کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔مختلف اوقات میں، مختلف دفاتر میں کام کیا جن میں نظامت