خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 580
خطبات مسرور جلد نهم 580 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 18 نومبر 2011ء چوتھا ذکر مکرم منیر احمد خان صاحب ابن مکرم عبد الکریم خان صاحب کراچی کا ہے جو 7 نومبر کو چھہتر سال کی عمر میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔آپ حضرت حکیم مولوی انوار حسین خان صاحب کے پوتے اور حضرت عبد الرحیم نیر صاحب کے نواسے اور مکرم یحیی خان صاحب پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے بھتیجے تھے۔آپ ایک ذہین اور قابل انجنیئر تھے۔ربوہ میں جو جلسہ ہو تا تھا اس جلسہ سالانہ پر خدمات بجا لاتے رہے۔ربوہ میں جب پہلا روٹی پلانٹ لگا تو آپ کو اس موقعے پر بھی نمایاں خدمت کی توفیق ملی۔آپ جلسہ سالانہ بر طانیہ کے ٹرانسلیشن اور کمیونی کیشن سیٹ اپ میں بھی اپنی خدمت پیش کرتے رہے۔آپ نے کشتی نوح کے بارے میں تحقیق کی اور اس پر قرآن، بائبل اور زمانہ قدیم کی دیگر کتب کی روشنی میں ایک کتاب مرتب کرنے کی توفیق پائی جو ابھی شائع نہیں ہو سکی۔کشتی نوح کے متعلق ان کی ریسرچ کو حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے درس القرآن اور سوال وجواب کی مجالس میں بھی بیان فرمایا ہوا ہے۔بڑے مخلص، باوفا اور غیروں کی فراخدلی سے مدد کرنے والے نیک انسان تھے۔موصی تھے۔ان کی اہلیہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع" کی ماموں زاد بہن ہیں۔یعنی یہ حضرت سید عبد الرزاق صاحب کے داماد تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے، مغفرت کا سلوک فرمائے۔تمام مرحومین جن کا میں نے ذکر کیا ہے ، نمازوں کے بعد ، انشاء اللہ اُن کا جنازہ غائب بھی ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 9 دسمبر تا 15 دسمبر 2011ء جلد 18 شماره 49 صفحہ 5 تا9)