خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 449 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 449

449 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 ستمبر 2011ء خطبات مسرور جلد نهم اُٹھایا۔وہ خدا کے کھلے کھلے نشانوں اور آسمانی مددوں اور حکمت کی تعلیم سے پاک زندگی حاصل کرتے جاتے ہیں۔نماز میں روتے اور سجدہ گاہوں کو آنسؤوں سے تر کرتے ہیں بہتیرے ان میں (سے) ایسے ہیں جنہیں سچی خوابیں آتی ہیں۔بعضوں کو الہام ہوتے ہیں۔ان میں سے ایسے لوگ کئی پاؤ گے کہ جو موت کو یاد رکھتے اور دلوں کے نرم اور سچے تقویٰ پر قدم مار رہے ہیں۔وہ خدا کا گروہ ہے جن کو خدا آپ سنبھال رہا ہے اور دن بدن اُن کے دلوں کو پاک کر رہا ہے۔اور اُن کے سینوں کو ایمانی حکمتوں سے بھر رہا ہے اور آسمانی نشانوں سے اُن کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔جیسا کہ صحابہ کو کھینچتا تھا۔غرض اس جماعت میں وہ ساری علامتیں پائی جاتی ہیں جو اخَرِيْنَ مِنْهُمْ (الجمعة:4) کے لفظ سے مفہوم ہو رہی ہیں اور ضرور تھا کہ خدا تعالیٰ کا فرمودہ ایک دن پورا ہوتا۔(ماخوذ از ایام الصلح روحانی خزائن جلد نمبر 14 صفحہ 306-307) اللہ تعالیٰ ہر احمدی کے ایمان وایقان میں ترقی و مضبوطی پیدا فرمائے۔ہمارا خالص تعلق اپنے پیدا کرنے والے خدا سے بڑھتا چلا جائے اور کبھی ہمارے ایمان میں لغزش نہ آئے۔آج جمعہ کے بعد ایک جنازہ حاضر میں پڑھاؤں گا جس کی تدفین آج ہی ہوئی تھی اس لئے جمعہ کے بعد پڑھانا ضروری ہے۔یہ محترمہ خورشید بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبد المنان دین صاحب مرحوم کا جنازہ ہے۔اس کا شاید پہلے اعلان بھی ہو چکا ہے 27 اگست کی صبح وفات پائی تھی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔مرحومہ مکرم بابو قاسم دین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بھیجی اور بابو عزیز دین صاحب کی بہو تھیں۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے درجات بلند فرمائے ، لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔جمعہ کے بعد ان کا جنازہ ہو گا انشاء اللہ۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 ستمبر تا 29 ستمبر 2011ء جلد 18 نمبر 38 صفحہ 5 تا8)