خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 286
286 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جون 2011ء خطبات مسرور جلد نهم ہوا۔میری تسلی ہو گئی۔میں نے حضرت امام مہدی علیہ السلام کی تصدیق کر دی لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اب کیا کرنا چاہئے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے مجھے دو خوا نہیں دکھائیں۔پہلی میں انہوں نے مجھے دیکھا اور کہتے ہیں اس پر بڑی خاص کیفیت طاری ہوئی۔میں بیان نہیں کر سکتا۔پھر دوسری خواب میں دیکھا کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ وہ رو رہے ہیں اور اللہ کا واسطہ دے کر مجھے کہہ رہے ہیں کہ کیا کرنا چاہئے ؟ جس پر میں نے اُن کو دو بیعت فارم پکڑائے۔چنانچہ بیدار ہونے کے بعد انہوں نے انٹر نیٹ کھولا تو کہتے ہیں وہی دو بیعت فارم مجھے مل گئے جو میں نے خواب میں دیکھے تھے ، چنانچہ میں نے فوراً بیعت کر لی۔اور اُس وقت سے میں اپنے اندر ایک نمایاں تبدیلی محسوس کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان تمام مخلصین اور ان تمام سعید روحوں کو جو ہر سال صداقت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ کر جماعت احمدیہ میں شامل ہوتی ہیں، جن کو ہر سال اللہ تعالی رہنمائی فرماتا ہے ، ہمیشہ استقامت عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ایمان اور یقین میں ان کو ترقی عطا فرمائے اور ہم میں سے بھی ہر ایک کے ایمان اور ایقان کو بڑھائے اور ہمیں زمانے کے امام کی حقیقی پیروی کرنے والا بنائے۔اور ہم بھی اُن برکات سے حصہ لینے والے ہوں، اُن انعامات سے حصہ لینے والے ہوں جس کا فیضان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 جون تا 30 جون 2011ء جلد 18 شمارہ 25 صفحہ 5 تا9)