خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 284 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 284

284 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جون 2011ء خطبات مسرور جلد نهم متر ڈد اور خائف ہوا۔یہ رؤیا مجھے تقریباً ایک سال تک دکھایا جاتا رہا اور بالآخر میں نے سفید رنگ کے آدمی کی بات مان لی۔اُس وقت اس کے ساتھ ایک اور آدمی بھی تھا جس کی وضع قطع سے لگ رہا تھا کہ وہ کوئی بڑی شخصیت ہے اور وہی گورے رنگ والے شخص کو میرا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ لانے کا حکم دے رہا تھا۔تو کئی سال گزرنے کے بعد ایک دن اچانک نائل ساٹ پر ایم۔ٹی۔اے پر میں نے اس شخص کو دیکھا جو خواب میں مجھے اپنے ساتھ لے جانے کا کہہ رہا تھا اور پھر اس چینل پر میں نے اس شخص کو بھی دیکھا جو اس گورے شخص کو ایسا کرنے کا حکم دے رہا تھا۔میں سخت حیران تھا کہ یہ کون لوگ ہیں اور جب حقیقت حال کا علم ہوا تو میں نے یہی سمجھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ سب اس لئے دکھایا ہے تا میں مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر کے اس کی جماعت میں شامل ہو جاؤں۔لہذا میں نے بیعت کر لی۔خواب میں دکھایا جانے والا سفید رنگ کا آدمی مصطفی ثابت صاحب تھے اور جو ان کو حکم دینے والا شخص تھا کہ اس کو لے آؤ، وہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع تھے۔پھر عراق کے ایک شاعر ہیں مالک صاحب ، وہ کہتے ہیں کہ خاکسار کو ایم۔ٹی۔اے کے ذریعے اُس وقت جماعت سے تعارف حاصل ہوا جب ابھی عربی چینل شروع نہیں ہوا تھا۔اُس وقت تک کہتے ہیں کہ میں خلیفہ رابع رحمہ اللہ کو بدھ مت کا نمائندہ سمجھتا تھا۔لیکن جب حضور کی وفات ہوئی تو ہم نے دیکھا کہ نورِ محمدی آپ کے چہرے پر برس رہا ہے۔ہم سب گھر والوں کے دل سے آواز اُٹھی کہ کاش یہ شخص مسلمان ہو تا( یہ واقعہ شاید میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں بہر حال) اس کے باوجود حضور کی وفات پر ہم لوگ نجانے کس بنا پر بہت روئے۔پھر اچانک ایک روز ایم۔ٹی۔اے کا عربی چینل اتفاق سے مل گیا۔اس وقت سے ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں داخل ہیں۔چنانچہ میری بیوی نے دو خوا ہیں دیکھنے کے بعد پہلے ہفتے ہی بیعت کر لی تھی۔پہلی خواب میں دیکھا کہ حضرت علی میری بیٹی کو کچھ کا غذات دے رہے ہیں۔میری بیوی نے دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ بیعت فارم ہیں۔دوسری خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خط میری بیوی کے نام لے کر آیا ہے جس میں لکھا ہے کہ جو شخص میرے گھر میں داخل ہوتا ہے وہ میرے اہل بیت میں سے ہے۔اس کے بعد میری اہلیہ نے بہت سی خواہیں دیکھیں۔چنانچہ میرے بیٹے اور اس کی بیوی نے تقریباً تین ماہ قبل اور میری تیسری خواب کے بعد بیعت کر لی۔پھر کہتے ہیں خواب میں انہوں نے دیکھا کہ یہ خواب اس طرح تھی کہ ہمیں نجف شہر میں امام مہدی کے ظہور کی اطلاع ملی ہے۔کہتے ہیں ہم تین دوست تھے۔خواب میں ہم ان کے پاس گئے اور کہا کہ کیا آپ امام مہدی ہیں ؟ تا کہ ہم آپ کی بیعت کر لیں، انہوں نے کہا ہر گز نہیں۔میں تو صرف ایک مصلح ہوں۔مہدی تو قادیان میں ظاہر ہو چکا ہے۔اور تیسری خواب میں انہوں نے مجھے دیکھا۔کہتے ہیں میں نے آپ کو دیکھا کہ ایک ڈھلوان جگہ پر ایک بڑے مجمع کو خطاب کر رہے ہیں اور مجمع میں تمام لوگ کھڑے تھے ، صرف اکیلا میں آپ کے پاس نیچے بیٹھا تھا، اور اچکن کو دیکھ رہا ہوں۔اور دل میں کہتا ہوں، سبحان اللہ آپ نے امام مہدی کالباس کیسے پہن لیا؟ اس کے بعد جب خطاب ختم ہو گیا اور میں نے اُن کے سر پر ہاتھ رکھا اور اُن سے پوچھا کیا آپ کا دل مطمئن ہو گیا ہے ؟ اور پھر ساتھ یہ