خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 283
283 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جون 2011ء خطبات مسرور جلد نهم کی تائید میں نظر آئیں۔لیکن ایک عام مسلمان جس نے سلف و خلف کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا اور صرف علماء سے سنا ہے۔نہ پہلے لوگوں کا مطالعہ کیا ہے نہ بعد کا، تو یہ باتیں یقینا اسے اجنبی معلوم ہوتی ہیں۔کہتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل درست اور قوی ہیں۔کہتے ہیں آخری فیصلے کے لئے میں نے استخارہ کیا تو 2007 ء رمضان میں دو خوابیں دیکھیں جو مسلسل اللہ تعالیٰ نے دکھائیں۔جس سے حضور علیہ السلام کی صداقت مجھ پر کھل گئی۔پہلی خواب میں میں نے دیکھا کہ آپ علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کریز نامی ایک سبز رنگ کا پھل کھلا رہے ہیں جس کے نتیجے میں میں نے فوراً بیعت کر لی، اور کہتے ہیں اُس کے بعد پھر میرے حالات بہت بہتر ہو گئے۔گیمبیا کے ایک صاحب تھے جو وہاں کے نمبر دار تھے۔وہ کہتے ہیں میں نے خواب میں دیکھا کہ دو آدمی آتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں کہ زمانہ امام مہدی کے ظہور کا ہے اور وہ آچکا ہے اور ہر دفعہ وہی دو شخص ملتے تھے۔کہتے ہیں ایک دفعہ میں ڈاکار میں تھا جو سینیگال کا دارالحکومت ہے یہ خواب دیکھا کہ میرا بھتیجا میرے پاس تیز رفتار گھوڑے پر سوار ہو کر آتا ہے اور مجھے کہتا ہے کہ دو آدمی سمندر کے کنارے پر تیرا انتظار کر رہے ہیں۔جب میں وہاں پہنچا تو اُن میں سے ایک نے دوسرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس زمانے کا امام مہدی ہے اس کو مان لو۔جب یہ مبلغ کے پاس آئے تو انہوں نے اُسے کہا کہ اگر میں تمہیں تصویر دکھاؤں کیا تم پہچان لو گے ؟ پھر انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر اور خلفاء کی تصویریں بھی ساتھ دکھائیں۔انہوں نے دیکھیں تو ایک تصویر پر فوراً انہوں نے کہا کہ انہی کو میں نے خواب میں دیکھا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر پر ہاتھ رکھا کہ ایک یہی تھے اور پھر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تصویر پر انگلی رکھی کہ دوسرے شخص یہ تھے جو امام مہدی کے ساتھ تھے۔پھر کہتے ہیں ایک اور خواب میں سنانے والا ہوں۔(یہ اس کے بعد کی بات ہے جب ہمارے مبلغین اُس گاؤں میں گئے ہیں، ان کو تصویریں دکھائیں تو پھر ان کو ایک دوسری خواب سنارہے ہیں)۔کہتے ہیں کہ آج ہی میں نے خواب میں دیکھا کہ دو آدمی کار پر آئے ہیں اور مجھے ان آدمیوں کی تصویر دکھاتے ہیں جن کو میں ایک عرصہ سے دیکھ رہا ہوں۔اور یہ خواب میں نے صبح اپنی بیوی کو سنایا تھا اور کہا کہ آج کچھ مہمان آنے والے ہیں اس لئے آج سارا دن میں کہیں نہیں گیا اور انتظار میں رہا کہ کب آتے ہیں۔تو آپ ہی وہ لوگ ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا تھا۔آپ شام کو آئے اور مجھے تصاویر دکھائی ہیں۔میری خواب پوری ہو گئی ہے۔اس نے بڑی جرآت سے کہا کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے تمام لوگوں کے سامنے کھڑے ہو کر اعلان کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ امام مہدی آچکا ہے اور احمدیت کچی ہے۔قلاب ذبیح یوسف صاحب الجزائر کے ہیں۔کہتے ہیں میں نے چھوٹی عمر میں ایک رؤیا د یکھا کہ ایک سفید رنگ کا آدمی مجھے کہتا ہے کہ اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں دے دو تاکہ میں تمہیں ساتھ لے جاؤں۔لیکن میں کسی قدر