خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 183 of 752

خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 183

خطبات مسرور جلد نهم 183 15 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 اپریل 2011 ء خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 اپریل 2011ء بمطابق 15 شہادت 1390 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: دو جمعہ پہلے میں نے حکمرانوں کے غلط رویوں اور عوام کے حقوق صحیح طور پر ادانہ کرنے اور عوام الناس کے رد عمل اور رویے کی قرآن، حدیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کی روشنی میں وضاحت کی تھی کہ ان حالات میں ایک حقیقی مسلمان کو حکمرانوں کے متعلق کیا رد عمل دکھانا چاہئے اور آج کل کیونکہ عرب ممالک میں تازہ تازہ اپنے سر بر اہان اور حکمرانوں کے خلاف یہ ہوا چلی ہے کہ اُن سے کس طرح حقوق لینے ہیں یا اُن کو حکومتوں سے کس طرح اتارنا ہے اور علیحدہ کرنا ہے اس لئے ہمارے عرب ممالک کے رہنے والے احمد کی اس موضوع پر زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔اسی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے عربی چینل کے ایم ٹی اے تھری (3-MTA) کے لائیو پروگرام کرنے والوں نے ، الْحِوَارُ الْمُباشر کاجو اُن کا لائیو پروگرام ہے اور ہر مہینے کی پہلی جمعرات سے اتوار تک ہوتا ہے ، اُس میں انہوں نے اس موضوع کو رکھا تھا جو براہِ راست عرب ممالک کے سیاسی حالات سے متعلق تو نہیں تھا لیکن پھر بھی مسلمانوں کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتا ہے۔اس پروگرام کو کنڈکٹ (Conduct) کرنے والے شریف عودہ صاحب اِس پروگرام کے متعلق مجھے کچھ بتا بھی گئے تھے۔پھر بعد میں انہوں نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب " انهدی" کے کچھ حصہ پر نشان لگا کے بھیجا۔یہ اس کا پہلا حصہ ہے۔ترجمہ بھی ساتھ ساتھ ہے۔یہ تمام مضمون خاص طور پر ان ملکوں کے سربراہوں کے حالات پر منطبق ہے جہاں آج کل یہ فساد ہو رہے ہیں۔بلکہ یہ مضمون نہ صرف حکمرانوں بلکہ عوام الناس اور پھر علماء پر بھی منطبق ہوتے ہیں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کتاب میں اگلا حصہ علماء کے بارہ میں بھی لکھا ہے۔اپنے پروگرام میں شاید اس حوالے سے انہوں نے وضاحت سے باتیں بھی کی ہوں گی۔بہر حال میں بھی اس بارہ میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔یہ صرف چند ملکوں کا جن کے عوام پر جوش ہو کر حکومتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، اُن کا ہی